قوم تیر کے نشان پر مہر یں لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کریگی: فائزہ ملک
لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات،سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے کہا ہے کہ این اے 127کا ووٹرز اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارنے کے لئے آٹھ فروری کو پولنگ سٹیشن آئے گا اور تیر کے نشان پر مہر یں لگا کر ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔این اے 127سے آٹھ فروری کو حقیقی تبدیلی کی ہوا چلے گی، جب کئی مرتبہ منتخب ہونے والی رائے ونڈ کی پارٹی کو وہاں سے شکست فاش ہوگی۔