ایف جے ایم یو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر پوسٹ کانفرنس ورکشاپ
لاہور( خصوصی نامہ نگار )فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میںوائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (تمغہ امتیاز اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی) کی قیادت میں میڈیکل ریسرچ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر پوسٹ کانفرنس ورکشاپ کا انعقاد محکمہ میڈیکل ایجوکیشن ، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور گائنی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا گیا۔سوسائٹی آف سرجنز پاکستان کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر مختار حسن رندھاوا نے بطورچیف گیسٹ شرکت کی۔صدر ، ایسوسی ایشن آف فاطمہ جناح اولڈ گریجوئیٹس (اے ایف جے او جی )ڈاکٹر منیرہ احمد نے اس موقع پر بطورگیسٹ آف آنر شرکت کی۔ اے ایف جے او جی کے ایگزیکٹو ممبران پروفیسر مسرت نثار اور ڈاکٹر ماہ لقہ رانا نے بھی شرکت کی۔پروفیسر نورین اکمل نے ورکشاپ کے شرکاء کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے بارے میں مختصر آگاہی دی۔ڈاکٹر مسعود جاوید ، جنرل سکریٹری پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز اور معروف طبی ماہر تعلیم نے طبی تحقیق میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے آلات کی افادیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔