• news

جماعت اسلامی سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھتی  ہے،  ضیاء الدین انصاری

لاہور( خصوصی نامہ نگار )جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام منصورہ میں الیکشن 2024 میں شہر کے تمام حلقوں سے حصہ لینے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران  کا کنونشن منعقد ہوا۔کنونشن میں لیاقت بلوچ,  محمد جاوید قصوری،خالد احمد بٹ نے خطاب کیا۔ کنونشن میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ  نے کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر رہی ہے۔عوام تمام سیاسی پارٹیوں کو آزما چکی، سب نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔جماعت اسلامی مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنسی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن