کمشنر کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ری ویمپنگ کا جا ئزہ
لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جاری ری ویمپنگ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی سرائے(مہمان خانہ) کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔بیس مکمل ہے جبکہ لیبر میں اضافہ کردیا گیا اور ہارٹیکلچر ورک تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بحالی، فرسٹ فلور، وارڈز، ہائی انٹینسیو کیئر یونٹ مکمل ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد و پی آئی سی مینجمنٹ، چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک فلو کیلئے ری ویمپنگ بھی مکمل ہوگئی۔ ایمبولینسز و گاڑیوں کے داخلہ، اخراج و پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ روٹ و روڈ بھی تیار ہوگئی۔ سرائے کے گرد فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی کی بحالی کے بعد مریضوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہونگی۔ پی آئی سی ایمرجنسی ایریا کے گرد ٹریفک جام ختم ہو جائے گی۔