تاریخی مساجد‘ مزارات تہذیبی‘ تعمیراتی ورثہ ہیں: سیکرٹری اوقاف
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری‘چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے آغا خان ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشن اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ باہمی اشتراک سے تاریخی عمارات کی کنزرویشن اور ریسٹوریشن پرکام کریں گے۔ تاریخی مساجد اور مزارات تہذیبی اور تعمیراتی ورثہ ہیں۔ اِن کی حفاظت کے لیے حکومت پوری طرح مستعد ہے۔ جبکہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی محکمہ کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانقاہی نظام کا احیاء وقت کی اہم ضرورت ہے، مساجد اور دربار سوسائٹی کا مرکزی نقطہ اور انسانی فلاح کے بنیادی ادارے سے ہیں جن کا فیضان مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کے افکار و تعلیمات سے روشنی حاصل کی جانی چاہیے۔