پی سی بی کی مشکل آسان، حکومت نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی پی ایس ایل کے حوالے سے ایک مشکل آسان ہوگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دیدی ہے۔ حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روکا تھا۔