• news

پاکستان، آسٹریلیا کی ٹیمیں  گلابی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلیں گی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں گلابی ٹوپیاں پہن کر سڈنی ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پنک تھیم میں تصاویر بھی بنوائیں۔سڈنی ٹیسٹ کو پنک ٹیسٹ سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر گلین میک گرا کی آنجہانی اہلیہ جین مک گرا کی یاد میں کہا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن