ساندہ 6 لاکھ، کاہنہ 4 لاکھ کا ڈاکہ، شہر سے 3 کاریں، 2 رکشے، 6 موٹر سائیکل چوری
لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تھانہ شمالی چھائونی کے علاقہ گلدشت ٹائون میں عرفان کے گھر سے ملازمائیں 20 تولے زیورات لے گئیں۔ نشتر کالونی میں چار ڈاکو گن پوائنٹ پر پنجاب ہائی وے پولیس کے ڈیوٹی سے واپس گھر آتے اہلکار جاوید اقبال سے موٹر سائیکل،20 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، ساندہ میں ڈاکٹر نوید اشرف اور فیملی کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے زیورات، اور موبائل فون، کاہنہ میں فریاد کے گھر سے 4 لاکھ روپے، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گجر پورہ میں سکندر سے 60ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں زین سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں عبدالقادر سے 3لاکھ کا موبائل فون، نصیر آباد میں رانا جمیل سے 17ہزار 5سو اور موبائل فون، بادامی باغ میں قیوم سے 5ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے گارڈن ٹاؤن میں اعجاز کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے، الیکٹرانکس کا سامان اور 7 سوٹ چور ی کر لئے۔ ڈیفنس، جوہر ٹاؤن اور سے 3کاریں، اسلام پورہ اور لاری اڈہ سے 2 رکشے جبکہ لوئر مال، کوٹ لکھپت، سبزہ زار، ڈیفنس سی، پرانی انارکلی اور گلشن راوی سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔