پی ٹی آئی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا کیس سماعت 9 جنوری تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کی درخواست پر سماعت9 جنوری تک ملتوی کر دی۔ وکیل الیکشن کمشن نے موقف اپنایا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری کر دی ہے۔ 9 جنوری کو پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہونی ہے تب تک کا انتظار کرلیا جائے۔