بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں ملزموں کو کیس کی نقول فراہم
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کردیں،آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کاروائی ہوگی۔اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بشری بی بی اپنے وکلا عثمان گل، خالد یوسف چودھری اور دیگر کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں،بانی پی ٹی آئی کو بھی عدالت پیش کیاگیا، دوران سماعت ملزمان کو کیس کی نقول جس میں نکاح نامہ طلاق نامہ، نئی اور پرانی شکایت شامل ہے فراہم کی گئیں، آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کاروائی کی جائے گی،عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اور سماعت10 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔