چھوٹی چھوٹی باتوں پر کاغذات مسترد کیوں کئے: ہائیکورٹ
اسلام آباد (آئی این پی) راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل نے این اے 89میانوالی سے عمیر نیازی کی اپیل پر سماعت کی۔ ٹربیونل نے ریٹرننگ آفیسر کو کل مکمل ریکارڈ کیساتھ طلب کرلیا۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ چھوٹی چھوٹی سی باتوں پر کاغذات کیوں مسترد کئے؟۔ ڈی پی او اٹک ریٹرننگ آفیسر کی عدالت پیشی یقینی بنائیں، یہاں سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اس ملک کو ایسے ہی برباد کیا گیا ہے۔