• news

این اے 127 ‘ بلاول کے کاغذات منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور (خبر نگار) ریٹرننگ افسر این اے 127 نے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ریٹرننگ افسر نے شکایت کنندہ متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی تجویز کر دی۔ چار صفحات پر فیصلہ میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ محمد ایاز این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ نارووال کا رہائشی ہے۔ شکایت کنندہ متعلقہ فورم پر رجوع کرے، دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کا معاملہ ہے۔ الیکشن کمشن سے رجوع کیا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز  کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔ شکایت کنندہ نے اعتراض کیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے جمع کروائے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن