سونا 1600 روپے تولہ مہنگا‘ ڈالر کی قیمت میں معمولی ردوبدل
کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں1600روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 2لاکھ 21ہزار 300روپے ہو گئی۔ اسی طرح1372روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 89ہزار 729روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا12ڈالر مہنگا ہو کر 2094 ڈالر کا ہو گیا۔ دوسری جانب انٹربنک میں ڈالر5 پیسے کی کمی سے281.95 روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 8پیسے بڑھنے کے بعد 282.53 روپے پر آ گئی جبکہ 82پیسے کی تیزی سے یورو کی قدر 309.34 روپے سے بڑھ کر310.16روپے ہو گئی جبکہ94پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر357.61 روپے سے بڑھ کر 310.16 روپے پر جا پہنچی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 28پیسے کی تیزی سے75.12 روپے اور یواے ای درہم 16پیسے بڑھ کر 76.86 روپے ہو گئی۔