فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے پر وفاق و دیگر سے 16 جنوری تک جواب طلب
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فرح شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے پر وفاقی حکومت ودیگر سے16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ انٹرا کورٹ اپیل میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کوئی ثبوت موجود نہیں اس کے باوجود نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے۔ متعلقہ حکام کو درخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔ لہذا عدالت فرح شہزادی کے بچوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔