جھنگ سے پی ٹی آئی امیدوار کو ہراسانی کیس میں 24 جنوری تک جواب داخل کرانے کی ہدایت
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی پی 125جھنگ سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو 24جنوری تک جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت میں پیش رپورٹ میں ڈی پی او جھنگ نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو پولیس تنگ اور ہراساں نہیں کر رہی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کے ایما پر پولیس ناجائز تنگ اور ہراساں کر رہی ہے، عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکے۔