9 مئی واقعات‘ سابق ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے توڑ ڑ پھوڑ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر۔تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں سابق ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کی بھی عبوری ضمانت منظورکرلی ہے ۔ سماعت کے دوران علی نواز اعوان نے وکیل سردار مصروف کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ درخواست گزار شامل تفتیش ہوتا رہا اور شامل ہونے کو تیار ہے،درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے،درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے، درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے ،عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔