اسرائیل میں بلدیاتی انتخابات 27 فروری تک ملتوی کر دئیے گئے
تل ابیب(اے پی پی)اسرائیل میں بلدیاتی انتخابات جنگ کی وجہ سے 27 فروری تک ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ اسرائیلی پریس نے بتایا کہ حکومت نے فوج سے اس بارے میں رائے طلب کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے حکومت کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوار بننے والے سینکڑوں افراد پہلے ہی ریزرو فوجیوں کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور انتخابات کی وجہ سے ان لوگوں کو اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔اس کے بعد اسرائیلی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کرتے ہوئے 27 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا۔