انڈونیشیا میں 5.1شدت کا زلزلہ سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی
جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا ٹینگارا میں 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق ملک کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ منگل کی صبح 11 بجکر 46 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز کوپانگ ریجنسی سے 16 کلومیٹر جنوب مغرب میں 37 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔