اسرائیل، عدلیہ کے اختیارات سے متعلق متنازعہ حکومتی قانون کالعدم قرار
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی سپریم کورٹ نے عدلیہ اختیارات سے متعلق حکومت کے متنازع قانون کو کالعدم قرار دیدیا۔اسرائیلی حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی مرضی کی مخالفت کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کے 15 میں سے 8 ججوں نے متنازع قانون کے خلاف فیصلہ دیا۔ یاد رہے کہ نیتن یاہو حکومت نے عدلیہ کے چند اختیارات محدود کرنے کا قانون منظور کیا تھا۔اسرائیلی پارلیمنٹ نے گذشتہ برس جولائی میں متنازع عدالتی اصلاحات ترمیمی بل منظور کیا، اسرائیلی حکومت کے متنازع قانون کے خلاف اسرائیل میں کئی ماہ احتجاج ہوا تھا۔