• news

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رابطہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کے لئے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کراچی این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی پیشکش کی۔ این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف انتخاب لڑ رہے ہیں۔ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ سردار ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں۔ پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو این اے 242 سے بٹھا کر (ن) لیگ کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر دی۔ متبادل میں (ن) لیگ سے لاہور کے حلقہ این اے 127 بلاول بھٹو کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی آفر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن