پیپلز پارٹی کا تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات پر اعتراض‘ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے تیر سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات پر اعتراض اٹھاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے خط میں مؤقف اپنایا کہ پینسل، پیچکس، بال پوائنٹ اور ٹوتھ برش جیسے نشانات تیر سے مشابہت رکھتے ہیں اور یہ نشانات بیلٹ پیپر پر ووٹرز کے لیے گمراہ کن ہو سکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن تیر سے مشابہت رکھنے والے نشانات کو واپس لے۔