الیکشن کمشن نے سرکاری ملازمین آرمڈ فورسز‘ قیدیوں کیلئے پوسٹل بیلٹ کے اجراء‘ ایس او پیز جاری کر دیئے
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے سرکاری ملازمین، آرمڈ فورسز اور قیدیوں کے لئے پوسٹل بیلٹ کے اجرا اور ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ ای سی پی نے ملک کے مختلف صوبوں میں تعینات سرکاری ملازمین آرمڈ فورسز کے جوانوں اور افسران کی فیملیز سمیت جیلوں میں قیدیوں کو اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے فارمز کا اجرا کردیا گیا ہے۔ درخواستوں کی موصول ہونے کے ای سی پی بذریعہ ڈی آر اوز انہیں پوسٹل بیلٹ پیپرز فراہم کرنے کا پابند ہو گا اور پوسٹل بیلٹ پیپرز 24 جنوری تک الیکشن کمشن کو موصول ہوں گے۔