• news

سٹاک مارکیٹ میں 297 پوائنٹس اضافہ‘ ڈالر 11 پیسے‘ سونا 1300 روپے تولہ سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس 297 پوائنٹس بڑھ کر  64 ہزار 646 پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 66 ارب51 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔ 67.48 پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 21634.41 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 308.14پوائنٹس بڑھ کر 43299.67پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 147.24پوائنٹس کے اضافے سے 108907.97پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 281.95روپے پر برقرار رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 11پیسے کی کمی سے 282.42روپے پر آ گئی۔ جبکہ 1.46روپے کی کمی سے یورو کی قدر 310.16 روپے سے گھٹ کر 308.70روپے ہو گئی۔ جبکہ1.98 کے خسارے سے برطانوی پائونڈ کی قدر 358.55روپے سے کم ہو کر 356.57روپے رہ گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 28 پیسے کی تیزی سے 75.12 روپے پر رہا جبکہ یو اے ای درہم 9پیسے بڑھ کر 76.95روپے ہوگئی۔ پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے کی کمی رہی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ20 ہزار روپے رہ گئی۔ اسی طرح 1115روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 88ہزار 614روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12ڈالر کم ہو کر 2082ڈالر کا ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن