ڈاکٹر جمال ناصر سے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مطالبات پر غور کا وعدہ
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے نرسز کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ینگ نرسز کے جائز مطالبات پورے کرنے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔ وہ گزشتہ روز ملاقات کیلئے آنے والے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے نرسز کے مطالبات ہمدردی سے سنے اور انہیں وزیر اعلیٰ تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔ ینگ نرسز نیڈاکٹر جمال ناصر سے اظہار تشکر کیا اور ملاقات کا موقع دینے اور مطالبات سننے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔