• news

آرٹس الحمراء میں سال نو 2024کے پروگرامز کا آغاز ،گلوکار ندیم ریاض ملک طارق محمودک کی پرفارمنس

لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں سال نو 2024میں اپنے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے اس حوالے سے الحمراء میں کلاسیکی موسیقی کی ایک پْروقار شام میں نامور گلوکار ندیم ریاض ملک نے پرفارم کیا۔راگ روپالی نے پروگرام کا آغاز ہوا۔ راگ کوشین نے سننے والوں پر وجدانی کیفیت طاری کردی۔راگوں کی حدت نے موسم کی شدت کو کم کردیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ کلاسیکل موسیقی،موسیقی کی سب سے جداگانہ صنف ہے جسے الحمراء فروغ دے رہا ہے۔ کلاسیکل موسیقی کی ترویج و ترقی میں تمام گھرانوں کی خدمات قابل ذکر ہے جو اپنا فعال کردار ادا کرر ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن