• news

حکومت ملک کے مثالی جغرافیائی محل وقوع سے بھرپور استفادہ کرے :مہر کاشف

لاہور(کامرس رپورٹر ) وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینٹر اور کرغزستان ٹریڈ ہائوس کے چیئرمین مہر کاشف یونس نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مثالی جغرافیائی محل وقوع سے بھرپور استفادہ کرے تاکہ اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔ گزشتہ روز چوہدری فاران شاہد کی قیادت میں انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، ان وسائل سے استفادہ کیلئے ایسی پالیسیاں بنانے کی اشد ضرورت ہے جو معیاری ٹیکنیکل انفراسٹرکچر کی ترقی میں سہولت فراہم کریں۔ ٹیکنالوجی کی اہمیت کے مدنظر آئی سی ٹی پر مبنی ایس ایم ای پالیسی کی ضرورت ہے تاکہ کاروبار اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت بننے کی خواہشات کے باوجود اس کا ڈیجیٹل انفراسٹرکچر عالمی معیار کا نہیں ہے اور اس میں نمایاں بہتری کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن