برائلر گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے 542،انڈے بھی مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر )شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے 542روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 8روپے اضافے سے374روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سے378روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔