کاٹی کا کراچی کی صنعتی مسائل دور کرنے کیلئے وفاقی وزیر توانائی کو خط
کراچی (کامرس رپورٹر) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کی قائم مقام صدر نگہت اعوان اور قائم مقام نائب صدر مسلم محمدی نے کووڈ انکریمنٹل پیکج سبسڈی کی ادائیگی میں تاخیر سے صنعتوں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی کو تحریر کردہ خط میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے صنعتی شعبے کیلئے اضافی پیکج سبسڈی کا اجرا تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ جو صنعتی شعبہ کیلئے مالی مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہونے کا امکان ہے۔