عرفان اقبال کا دور اقتدار سنہرے حروف سے لکھا جائیگا:پی سی سی آئی
لاہور(کامرس رپورٹر) بزنس مین پینل کے سابق صدارتی امیدوار برائے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ محمد علی اور سینئر وائس چیئرمین فرایا شیخ شہباز اسلم نے کہا ہے ہم تہہ دل سے بزنس و انڈسٹریل کمیونٹی کے مشکور ہیں۔ پاکستان کے تمام چیمبرز اور اقتصادی شعبہ ہائے زندگی کے اعتماد اور محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ بزنس مین پینل نے اپنے قائد میاں انجم نثار کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کی جو خدمت کی تاریخ اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔ عرفان اقبال شیخ کا بطور ایف پی سی سی آئی صدر دور اقتدار ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ بزنس مین پینل آئندہ الیکشن میں اپنی خدمت کی سیاست سے جیت کر دوبارہ آئیگا۔