ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ، بجلی 4.12 روپے یونٹ مہنگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگارخصوصی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کر دی۔ نیپرا نے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اضافہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو جنوری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔