زرمبادلہ ذخائر میں 46 کروڑ روپے کا اضافہ، 13 ارب 22 کروڑ ہو گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر میں 46 کروڑ 60 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 22 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ کمرشل بنکوں کے پاس تقریباً 5 ارب کے زرمبادلہ ذخائر ہیں۔ مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔