• news

 حماس کے نائب الشیخ صالح کی شہادت پر دل رنجیدہ ‘ خون رائیگاں نہیں جائیگا: فضل الرحمن

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )جے یو آئی کے امیرمولانا فضل الرحمان نے حماس کے نائب الشیخ صالح العاروی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  صالح العاروری کی اسرائیلی ڈرون حملے میں شہادت سے دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے دعا ھے اللہ کریم شیخ کی شہادت قبول فرمائے ۔ شیخ صالح کی شہادت سے فلسطینی بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی اور انکاخون رائیگاں نہیں جائے گا مولانا فضل الرحمن نے کہا اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں صف آرا  حماس اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ پاکستانی قوم شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی انہوں  نے کہا  اسرائیل کی جارحیت پر نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خاموشی ان کی دوغلی پالیسی کی عکاسی ہے اورفلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مغرب برابر کامجرم ہے۔  بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں پر اسرائیلی حملے کھلی دھشت گرد ی ھے تاریخ کے بدترین ظلم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن