• news

بھارت، امریکہ کشیدگی بڑھ گئی، جوبائیڈن کا بھارتی یوم جمہوریہ میں شرکت سے انکار

نئی دہلی (آئی این پی) سکھ رہنمائوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق مودی سرکار نے خالصتانی رہنمائوں کے قتل کی سازش بے نقاب ہونے پر تعلقات خراب ہونے کا اعتراف کر لیا۔ کشیدہ حالات کے باعث امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت کے یوم جمہوریہ کا دعوت نامہ بھی ٹھکرا دیا۔ جوبائیڈن کے نئی دہلی آنے سے انکار پر مودی سرکار نے کواڈ گروپ کا اجلاس ملتوی کر دیا۔ جبکہ امریکی ادارہ برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو تشویشناک ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ الجزیرہ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی معاہدوں پر پیش رفت سست پڑ گئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جون میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو بھارت نے کینیڈا کی سر زمین پر قتل کروا دیا تھا۔ گزشتہ سال ہی سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی بھارتی سازش کو امریکا نے بے نقاب کیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن