• news

سرتاج عزیز نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے سخت محنت کی: چین 

  لاہور، بیجنگ (سپیشل کارسپانڈنٹ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات میں ان کی شاندار خدمات کو سراہا۔ سرتاج عزیز سابق وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور بھی رہے ہیں۔ وہ بروز منگل کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ وانگ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ سرتاج عزیز پاکستان کے ایک تجربہ کار سیاست دان، سٹرٹیجی و معاشی ماہر اور چینی عوام کے پرانے اور اچھے دوست تھے۔ سرتاج عزیز پاکستان کی خوشحالی کے لیے سرگرم تھے، انہوں نے چین پاکستان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت اور جذبے سے کام کیا۔ چین پاکستان دوستانہ تعاون بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز اور تعمیر میں انہوں نے شاندار کردار ادا کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ہم سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن