قابضین کیخلاف مہم ، 25کروڑ روپے اراضی قبضہ گروپ سے واگزار :سیکرٹری بورڈ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ننکانہ صاحب پہنچ کر ایڈمنسٹریٹر تنویر ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان بٹ ، فضل رب اور دیگر عملہ کے ہمراہ ننکانہ صاحب میں واقعہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیت اراضی جس کی قیمت 25کروڑ روپے سے زائد ہے کو واگزار کروا لی ہے۔ مذکورہ اراضی کا رقبہ 2 کنال 12 مرلہ بتائی گئی ہے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک بھر چیئر مین بورڈ ارشد فرید کی ہدایات کی روشنی میں ناجائز قابضین کیخلاف محکمانہ کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں بلا امتیاز کارروائی میں کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ہمارا مقصد محکمہ کی اراضی پر تمام قبضے ختم کروانا ہے اس سلسلہ میں تمام تر قانونی اقدامات کو بروئے کار لا رہے ہیں۔