سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خلیفہ اوّل پیکر صدق و وفا، امیر المومنین سیدنا حضرت ابوبکر صدیقؓ کا یوم وصال آج 22 جمادی الثانی بمطابق 5 جنوری بروز جمعۃ المبارک ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک بھر میں جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریگی۔