متنازعہ ٹویٹس کیس میں منظور پشتین کی ضمانت منظور
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے متنازع ٹویٹس کیس میں منظور پشتین درخواستِ ضمانت منظورکرلی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران منظور پشتین کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے عدالت پیش ہو کر دلائل دیتے ہوئے کہاکہ علی وزیر کیس میں شریک ملزم ہیں۔