آر اوز کے کنڈکٹ کا نوٹس نہیں لیا جا رہا: شیرافضل مروت
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ لیگل ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز پر گفتگو ہوئی۔ سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس بھیجا لیکن آر اوز کے کنڈکٹ پر نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ بہتر ہوگا پی ٹی آئی کے کیسز کے لئے علیحدہ بنچز بنائے جائیں۔