تحریک لبیک نے نیا پارٹی پرچم متعارف ‘ 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کر دیا
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان نے نیا پارٹی پرچم متعارف اور 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کر دیا،امیر ٹی ایل پی حافظ سعدحسین رضوی نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کی تقریب میں نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر قاضی محمود اعوان، علامہ غلام غوث بغدادی، علامہ غلام عباس فیضی، پیر سید عنایت الحق شاہ،پیر سید سرور حسین سیفی سمیت دیگر مرکزی قائدین کی شرکت،پارٹی منشور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ غلام غوث بغدادی نے پڑھ کر سنایا،اس موقع پر یس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان آج سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جارہی ہے۔ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔ٹی ایل پی 4 جنوری کے دن کو یوم ناموس رسالت کے طور پر مناتی ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے معرض وجود میں آنے والے اصولوں پر رکابند ہے۔تحریک لبیک مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے،مسئلہ فلسطین پر تحریک لبیک کی بڑی جدوجہد ہے،تحریک لبیک نے کورونا میں پونے دو کروڑ لوگوں کو راشن بھجوایا، اْنہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران لبیک ویلفیئر کے رضاکاروں نے 7 لاکھ لوگوں کو ریسکیو کیا،ناموس رسالت کے مسئلے پر تحریک لبیک کے 54لوگوں کو شہید کیا گیا، ایک دھر نے کے دوران تحریک لبیک کالعدم ہونے تک گئی،ہم نے مہنگائی لانگ مارچ کیا،امت مسلمہ کے مسئلے پر ملین مارچ منعقد کیا،حریت (یعنی) حماس رہنماؤں نے جس کا خیر مقدم اور شکریہ ادا کیا۔