تحریک انصاف گوجرانوالہ کے رہنما ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، سابق ایم پی اے عمران خالد بٹ کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں گھوڑ دوڑ روڈ پر سابق وفاقی وزیر و سینئر لیگی رہنما خرم دستگیر خان اور امیدوار پی پی 61 عمران خالد بٹ کی کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں یونین کونسل 20 سے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے متحرک رہنما اعظم خان نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ لیگی قائدین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافے سے مخالفین خائف ہوچکے ہیں۔