• news

سنٹرل ڈویلپمنٹ پارٹی اجلاس، ایک منصوبے کی منظوری، 3 ایکنک کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی صدارت میں سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں  4کروڑ 56 لاکھ  روپے لاگت کے  ایک منصوبے کو منظور کر لیا گیا  جبکہ 358 ارب روپے کے تین منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کر دیا گیا۔ پنجاب میں اعلی تعلیم کے ایک منصوبے کو جس پر لاگت  42ارب روپے سے زائد کی ہے   ایکنک  کو بھیجا گیا ہے۔ سندھ میں بنیادی تعلیم کے فروغ کے لیے 20 ارب روپے کا منصوبہ بھی ایکنک  کو بھیجا گیا، فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہائوسنگ  منصوبے کو بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا ہے، اس پر 296 ارب روپے کی لاگت  آئے گی اور اس کے لیے عالمی بینک سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن