ڈالر 11 پیسے مہنگا، سونے کی قیمت 1800 روپے تولہ گر گئی
کراچی (کامرس رپورٹر) ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹربنک میں ڈالر 281.95 روپے سے گھٹ کر 281.90روپے رہ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر11پیسے اضافے سے 282.42 روپے کی سطح سے بڑھ کر 282.53 پر آ گیا جبکہ 59پیسے اضافے سے یورو کی قدر 308.70 روپے سے بڑھ کر 309.29روپے ہو گئی جبکہ 2.14 روپے بڑھ کر برطانوی پاؤنڈ کی قدر 358.71روپے ہو گئی۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 11پیسے کی تیزی سے75.23 روپے جبکہ یواے ای درہم 8پیسے بڑھ کر 77.03روپے ہوگئی۔ دوسری طرف جمعرات کو سونے کے بھاؤ میں مزید 1800 روپے کی کمی ہوگئی جبکہ مسلسل دوروز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت 3100 روپے کم ہوئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 20ہزار روپے سے گھٹ کر 2لاکھ 18ہزار 200 روپے رہ گئی۔ اسی طرح 1543روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 87ہزار 71 روپے رہ گئی۔ چاندی کے دام 20روپے کی کمی کے بعد 2660 روپے رہے۔