صوبے میں ڈینگی کا صرف ایک نیا مریض زیر علاج : سیکرٹری صحت
لاہور( این این آئی)گز شتہ روز صوبے بھر میں ڈینگی کا صرف ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق نئے سال کے پہلے تین دنوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے کل تین مریض رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 10 مریض زیر علاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے چار مریض زیر علاج ہیں ۔