• news

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں112 فیصد سے زائد اضافہ

 بیجنگ(این این آئی)پاکستان کی سال 2023 کے دوران چین کو تل کے بیج کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ اس غیر معمولی اضافہ نے پاکستان کو عالمی تل کے بیج کی مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کیا ہے، چینی صارفین تیزی سے پاکستانی تل کے معیار اور ذائقے کو اپنا رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے کہا کہ جنوری سے نومبر 2023 کے دوران پاکستان کی جانب سے چین کو تل کے بیج کی برآمدات 250.85 ملین ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ 117.85 ملین ڈالر تھی۔ اس میں 112 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستان نے 2022 میں چین کو تل کے بیجوں کی برآمد 128.44 ملین ڈالر تھی جبکہ 2021 میں یہ 120.44 ملین ڈالر تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان نے جنوری سے نومبر 2023 تک چین کو 143,527.875 ٹن تل کے بیج برآمد کیے جبکہ 2022 میں یہ 84,985.321 ٹن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے 2021 میں 92,516.55 ٹن گندم درآمد کی اور یہ پاکستان سے تل کی برآمد کے لئے اہم مقامات میں سے ایک تھا۔

ای پیپر-دی نیشن