کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘قیمتی سامان لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے کوٹ لکھپت میں راشد متین کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ25ہزار ‘ زیورات ،موبائل فون دیگر سامان،گارڈن ٹاؤن میں احسن ‘ اس کی فیملی سے3لاکھ70ہزار ‘ زیورات‘موبائل فون،ماڈل ٹاؤن میں دانیال سے ایک لاکھ 20ہزار‘ موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں زبیر سے ایک لاکھ 15ہزار ‘ موبائل فون‘شادباغ میں مقصود سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون‘اسلام پورہ میں ظہور سے 56ہزار‘ موبائل فون،مناواں میں کاشف سے 16ہزار‘ موبائل فون،ہربنس پورہ میں سلیم سے 6ہزار‘ موبائل فون، نصیر آباد میں عاطف علی سے 3ہزار‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔چوروں نے گلبرگ،فیصل ٹاؤن ‘ ساندہ میں سے 3 گاڑیاں جبکہ سرور روڈ، لٹن روڈ، لوئر مال،ماڈل ٹاؤن، شیرا کوٹ،رنگ محل‘ جوہر ٹاؤن سے 7موٹر سائیکل چوری کرلئے۔