• news

سرگودھا: 4سالہ بچہ، زیادتی کے بعد قتل، نعش ویرانے میں پھینک دی، جانور نوچتے رہے

سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں چار سالہ معصوم بچے کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے نعش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا، جس کو جانور کئی روز تک نوچتے رہے۔ پولیس نے مقتول بچے کی نعش کی باقیات کو 25 یوم گزر جانے پر برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپردکر دیا اور سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او نے مقتول کے گھر پہنچ کر متاثرہ خاندان کو فراہمی انصاف اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے گاؤں بھابڑہ میں چار سالہ بچے حیدر علی کو قرآن پڑھ کر واپس آتے ہوئے راستہ سے اغواء کر کے قریبی ڈیرہ کے اوباش ملزم خرم عباس نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر کے مقتول کی نعش بانس کے کھیت پھینک دی جسے کئی روز تک جنگلی جانور نوچتے رہے۔ جس کی باقیات کو تھانہ میلہ پولیس نے 25 یوم بعد برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور واردات کو ٹریس کرتے ہوئے سفاک قاتل کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن