• news

بلے کا نشان ملے نہ ملے، الیکشن لڑیں گے، منصوبہ بندی کر لی: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سینئر قانون دان  سردار لطیف کھوسہ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے بلے کا نشان ملے یا نہ ملے، پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی۔ ہم نے اپنی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ نئے پراسیکیوٹر امجد پرویز کو کھڑا کر دیا گیا، وہ نواز شریف کے وکیل بھی ہیں، نئے پراسیکیوٹر امجد پرویز نے سات دن، دس دن کا وقت مانگا، میرے اصرار اور شدید مخالفت کے باوجود سماعت6 جنوری تک ملتوی کی گئی، ہم نے کہا رکھتے نہیں تو خارج تو کر دیں، گراف گھڑی کی قیمت کا تعین پہلے سے چلے آنے والے آپریزر نے کیا۔ عدالت سے استدعا کی کہ کیوں صرف بانی پی ٹی آئی پر قانون کا اطلاق کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، عوامی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خائف ہیں، لندن والے ظل سبحانی کی سزائیں ایک ایک کر کے ختم کیں جیسے عدالتیں ان کے لئے چشم براہ تھیں، پی ایم ایل این کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں،20  ماہ میں ملک کا حشر نشر کر دیا گیا۔ اب قوم ملک کو تین مرتبہ لوٹنے والوں کو موقع نہیں دے گی، اگر اس کو میرے سردار لکھنے پر اعتراض ہوتا ہے، اگر وہ اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر چلے جائیں تو دوسرا نام ہی سردار سے شروع ہوتا ہے۔ میں کیسے اپنے حسب نسب کو تبدیل کر سکتا ہوں۔ بڑی مشکل سے انہیں 12واں صحفہ پڑھوایا، پڑھنے کو کوئی تیار نہیں تھا، ان شاء اللہ کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے۔ شواہد کو دیکھنا انھوں نے گوارا نہیں کیا، جب آپ نے حکم دیا کہ لیول پلینگ فیلڈ دیں، الیکشن کمشن اپنے ایکٹ کی شق 185,186,187کے تحت آئی جی کو سزا دے سکتا ہے، انہیں تبدیل کر سکتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن