صدر نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نوکی منظوری دیدی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نوکی منظوری دے دی، وزیرِ اعظم پاکستان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے ۔ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور تین وفاقی وزرا کونسل کے ممبران ہوں گے ۔نگران وفاقی وزیرِخزانہ و محصولات ، وزیرِ نجکاری اور وزیر قانون و انصاف کونسل کے ممبران ہوں گے ۔صدر مملکت نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 153 کے تحت دی ۔