• news

سپریم کورٹ: جسٹس مظاہر نقوی کی آئینی درخواست پر سماعت پرسوں ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر علی نقوی کی آئینی درخواست سماعت کیلئے  مقرر کر دی۔  جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ سماعت کرے گا۔ بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ کیس کی سماعت پرسوں آٹھ جنوری کو ڈیڑھ بجے ہو گی۔ جسٹس مظاہر علی نقوی نے جوڈیشل کونسل کی کارروائی سپریم کورٹ میں چیلنج کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن