حضرت صدیق اکبر ؓسب سے زیادہ بہادر ،دانشور، با وفا انسان تھے:عبدالغفور راشد
لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث اورممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ خلیفہ اول حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ امت میں سب سے زیادہ بہادر شجاع دانشور اور با وفا انسان تھے۔ا نہوںنے اپنی پوری زندگی رسول اللہؓ کی سرپرستی میں گذاری۔وہ عظیم عاشق رسول ؓاور ساتھی تھے۔